اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کہا ہے کہ ریاست کی نئی
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت سو دن کا ایجنڈا تیار کر رہی ہے اور
جلد ہی وہ انتخابات میں کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد شروع کر دے گی۔اتر پردیش کی حکومت میں نائب وزیر اعلی کے عہدے کا کل
حلف لینے والے بی جے
پی کے ریاستی صدر موریہ نے کہا کہ سو دن کے ایجنڈے میں پارٹی کے انتخابات
کے دوران کئے گئے ان تمام اہم وعدوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ریاست میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے کل ہی حلف لیا ہے اور ابھی وزراء کو قلم دان تقسیم نہیں کئے گئے ہیں۔